Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

29 نومبر کو کراچی میں سیاسی میدان گرم، ایم کیو ایم بھی شاہراہ فیصل پر نکلے گی

ریلی اور جلسے کے انعقاد کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست دے دی ہے

نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سیاسی سرگرمی تیز کرتے ہوئے 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی اجتماع ہوگا۔

ریلی اور جلسے کے انعقاد کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم نے انتظامیہ سے ریلی کے پُرامن انعقاد کے لیے ضروری انتظامات اور سیکیورٹی تعاون فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ہے، جب کہ درخواست میں قانونی تقاضوں اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پارٹی کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد شرکا باغ جناح پہنچیں گے جہاں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version