Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بارش کے بعد قوسِ قزح کے خوبصورت مناظر

شہریوں نے قوسِ قزح کے مناظر کی تصاویر و ویڈیوز محفوظ کرلیں۔

کراچی: شہر قائد میں آج بارش کے بعد قوسِ قزح کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے جسے دیکھ کر شہری محظوظ ہوگئے۔

کراچی میں آج بارش کے بعد آسمان پر حسین قوسِ قزح نمودار ہوگیا جب کہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا اور شہری مناظر سے محظوظ ہونے لگے۔

شہریوں نے قوسِ قزح کے مناظر کی تصاویر و ویڈیوز محفوظ کرلیں جن میں کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

 

خیال رہے کہ آج کراچی میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 69.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 56 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 48 ملی میٹر جب کہ گلستان جوہر میں 44.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بحریہ ٹاؤن میں 43.5 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 39.4 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ جناح ٹرمینل اور سرجانی ٹاؤن میں 35، 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر علاقوں میں ڈی ایچ اے میں 33 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 32.6 ملی میٹر اور شاہراہ فیصل پر 30.4 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ ماڑی پور میں 29 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 28.8 ملی میٹر اور کورنگی میں 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن حدید میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version