شہرقائد میں ایک ہفتے سے راتیں سرد ہونا شروع ہو گئیں ہیں گزشتہ شب درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تاہم دن میں گرمی دستور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے کراچی میں فی الحال دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی متوقع نہیں ہے تاہم دسمبر کے آغاز سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہے۔
دوسری جانب آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آج پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔
اے کیو آئی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا شدید مضر صحت قرار دی جارہی ہے جہاں فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد264 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 194 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد دوسرے اور دوہا چوتھے نمبر پر آگیا۔
اے کیو آئی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر مضر صحت کی نشان دہی کرتا ہے جبکہ
200 تا 300 شدید مضر صحت جبکہ 300 سے زائد خطرناک حد تک مضر صحت کی نشان دہی کرتا ہے۔
