Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے نئی تجاویز پیش کردیں، عباس عراقچی

‘سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے’

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں جن کا ایرانی حکام جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اسحاق ڈار کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کر چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے بھی راہیں ہموار ہوں گی۔

عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کے علاوہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے جنگ کے بعد ایران کی معاشی بحالی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل سے سرحد پار تعاون میں اضافے اور عالمی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version