Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Loading...
Exit mobile version