کے الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی مختلف کیٹگریز میں ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا نے 27 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا نے ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں: ملک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لیے کے الیکٹرک کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔
یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔
