Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا امکان

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گی۔

قیمت میں کمی سے کے الیکٹرک کے صارفین کو 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اس سے قبل 11 جنوری کو نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔

Exit mobile version