Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں مالی شمولیت میں نمایاں بہتری، انڈیکس 59.5 تک پہنچ گیا

قومی مالی شمولیت حکمت عملی 2024 تا 2028 کے تحت کیے گئے ڈیجیٹل اقدامات مؤثر ثابت ہوئے

اسٹیٹ بینک نے پاکستان مالی شمولیت انڈیکس 2025 کے نتائج جاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں مالی شمولیت کا انڈیکس ایک سال کے دوران 1.4 پوائنٹس اضافے کے بعد 59.5 ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2024 میں پاکستان مالی شمولیت انڈیکس 58.1 ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ 2025 میں یہ بڑھ کر 59.5 ہوگیا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی شمولیت میں بہتری کی بڑی وجہ ذیلی اشاریہ استعمال میں نمایاں اضافہ ہے، جبکہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور معیار کے ذیلی اشاریوں میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق راست مرچنٹ آن بورڈنگ اور ادائیگیوں کے ایکو سسٹم نے مالی شمولیت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ڈیجیٹل بینکوں کی آمد اور اکاؤنٹ کھولنے کی مہمات سے بھی مالی شمولیت میں اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ قومی مالی شمولیت حکمت عملی 2024 تا 2028 کے تحت کیے گئے ڈیجیٹل اقدامات مؤثر ثابت ہوئے، جبکہ صارفین کی تربیت اور مالی خواندگی نے مالی شمولیت میں پیش رفت کو مزید مستحکم کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version