آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اچھی صحت کے لیے کتنی ورزش ضروری ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک یا 2 بار 8 ہزار قدم چلنے والے افراد میں قبل از موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں ایک یا 2 دن اس طرح کی چہل قدمی سے دل کی صحت کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا روزانہ 8 ہزار قدم چلنے والوں کو ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جن افراد کے لیے روز ورزش کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر وہ ہفتے میں ایک یا 2 بار بھی 8 ہزار قدم چلتے ہیں تو ان کی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے لئے 3100 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ٹریکرز کے ذریعے ان کے روزانہ کے قدموں کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں ورزش کیلئے بہترین وقت کون سا ہے؟
نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد ہفتے میں ایک یا 2 دن 8 ہزار قدم چلتے ہیں ان میں کسی بھی بیماری سے آئندہ ایک دہائی میں موت کا خطرہ 14.9 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح 7 دنوں میں 3 سے 7 بار 8 ہزار قدم چلنے سے موت کا خطرہ 16.5 فیصد گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت سے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی صحت کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہفتے مں ایک یا 2 دن 8 ہزار یا اس سے زیادہ قدم چلنے سے امراض قلب سمیت ہر قسم کی بیماریوں سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں ورزش کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر؛ ماہرین کا حیران کُن انکشاف
