کیا آپکو معلوم ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے کونسی بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق میں پلاسٹک کی بوتل میں موجود کیمیکل اجزاء اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کے درمیان تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے اور پینے کے پیکجز بشمول پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں، بنانے کے لیے استعمال کیا جانے والا کیمیکل بسفینول اے (بی پی اے) جسم میں شوگر کو قابو کرنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت کو کم کر سکتا ہے۔
اس سے قبل کی جانے والی تحقیقوں میں بھی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ کیمیکل بی پی اے پلاسٹک اور ایپوکسی ریسن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو انسانوں میں ہارمونز میں خلل ڈال سکتا ہے۔
لیکن واضح رہے کہ ماضی میں کی جانے والی کسی بھی تحقیق میں اس کیمیکل اور ذیابیطس کے خطرات میں اضافے کا براہ راست جائزہ نہیں لیا گیا۔
