شادی میں مہمانوں کی توجہ دلہا اور دلہن پر سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اس شادی میں توجہ کا مرکز دلہا اوردلہن نہیں بلکہ ایک انکل بن گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انکل شادی میں بھر پور انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔
انکل کے وائرل ہونے والے ڈانس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پرمجبور کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان انکل کی ڈانس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاح پر مبنی متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ک واقعی انسان کا دل جوان ہونا چاہیے۔
:مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/866752/
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک بوڑھے شخص کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
یہ ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے تاہم اس میں ناچتے ہوئے انکل کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس بوڑھے شخص کا یہ انداز اور انرجی کسی نوجوان کے رقص سے کم نہیں ہے۔
