Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1068 پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1068 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 281 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 195 کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version