Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میکسیکو: دو مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک

میکسیکو میں دو مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے شہر سیوڈاڈ میڈرو میں چرچ کی چھت گرنے سے 5  افراد ہلاک اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے وقت 100 سے زائد افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے  جن میں 30 سے زائد  افراد کے  ابھی بھی ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیواہلکار ملبے میں سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف  ہیں۔

ایک دوسرے واقعے میں ہائی وے پر ٹرک الٹنے سے 10 تارکین وطن ہلاک اور 17 زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے  میں مرنے والی تمام خواتین ہیں ۔

حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس میں  کیوبا کے تارکین وطن چھپ کر سفر کررہے تھے ۔

حادثہ گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب پیش آیا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version